پاکستان میں مہنگائی کے بڑھتے ہی اب ہر ایک شخص کو پریشانی کھائے جا رہی ہے، چاہے وہ بچوں کی پرورش کا سوچ رہا ہو یا پھر شادی کرنا۔ لیکن ان سب میں بھی کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنی خوشی کو ڈھونڈ ہی لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں ایک ایسے رکشے کی طرف نظر ڈالیں گے اور آپ کو سماج کا ایک منفرد رنگ دکھائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ویسے تو کئی تصاویر وائرل ہوتی ہیں مگر آج جس تصویر پر بات کریں گے وہ ہے ایک ایسے رکشے کی جو کہ سجا سنورا تھا اور اس رکشے کے پیچھے لکھا تھا ہیپی ویڈنگ، یعنی شادی مبارک۔
یہ تصویر کوئٹہ کی ایک سڑک کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ دراصل یہ تصویر اس وقت وائرل ہوئی ہے جب پاکستان میں مہنگائی کا ایک طوفان ہے اور ہر ایک شخص پریشان ہے۔ ایسے میں یہ تصویر ان تمام لوگوں کے لیے ایک امید کی کرن ہیں جو کہ سمجھتے ہیں کہ ہماری دنیا ختم ہو گئی ہے۔
انہیں لگتا ہے کہ اب مہنگائی کے بڑھتے ہی ہمارا جینا مشکل ہوگا۔ لیکن اس تصویر نے ایک اہم بات سکھا دی ہے، کہ اگرچہ دنیا میں غم بہت ہیں لیکن ہر مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے۔
اسی طرح اپریل 2020 میں بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کراچی کے دلہے نے کورونا کی وجہ سے دلہن کو بائیک پر ہی بیاہ لے گیا۔ ان کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اپنی دلہنیہ کو بائیک پر لے جا رہا ہے۔
ضروری نہیں ہے کہ شادی کے لیے مہنگی ترین گاڑی بھی آئے اور دیگر نمائشی چیزیں، کیونکہ یہ ہمارا کلچر نہیں ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص بتا رہا ہے کہ ہم چا سے پانچ لوگ گئے اور دلہن بیاہ لائے ہیں۔ دراصل مشکل وقت ہر ایک پر آتا ہے مگر اسے کس طرح سے نمٹنا ہے وہ آپ پر منحصر کرتا ہے۔
ہو سکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ یہ سمجھیں کہ معاشرتی دباؤ ہوتا ہے، تو شادی آپ معاشرے کے لیے نہیں کرتے ہیں اپنے لیے کرتے ہیں۔ تو جب جینا ہی ایک دو سرے کے لیے ہے تو اس میں دوسروں کو کیا مسئلہ۔
ان دونوں صورتحال میں ایک چیز واضح ہے کہ انسان ہر مشکل کا حل نکال سکتا ہے اور انہیں ایک خوش گوار لمحات میں تبدیل کر سکتا ہے۔ لیکن یہ سب ہم ہی پر منحصر کرتا ہے، اگر سوچ میں تبدیلی آئے گی تو انسان کے پریشان کن لمحات بھی خوش گوار لمحات میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔