طالبان کے ڈر سے بچہ امریکی فوج کو دیا مگر ۔۔ جانیے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں موجود بچے کے بارے میں، جو والدین کو اب تک نہیں ملا

image

افغانستان میں طالبان کے آنے کی خبر نے افغان شہریوں میں کھلبلی مچا دی تھی،ہر ایک شخص ائیر پورٹ کی طرف بھاگ رہا تھا اور افغانستان سے نکل رہا تھا۔ اسی دوران کئی واقعات رونما ہوئے جو سوشل میڈیا پر مشہور بھی ہوئے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایسی ہی ایک خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو ایک ایسی نومولود بچے کے بارے میں بتائیں گے جسے امریکی فوج بے رحمی سے اٹھائے ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک نومولود کی تصویر ان دنوں کافی وائرل تھی جب طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال کیا تھا۔ اس تصویر میں ایک نومولود کو ایک شخص اپنے ہاتھوں سے اٹھا رہا ہے اور امریکی فوجی کے ہاتھوں میں دے رہا ہے۔ نومولود اس تصویر میں اکتایا پوا دکھائی دے رہا ہے جبکہ رو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ تصویر کافی وائرل ہوئی تھی۔ لیکن اب اس نومولود سے متعلق کچھ معلومات سامنے آئی ہیں۔ اس نومولود کا نام سہیل ہے اور اس کے والد کا نام مرزا علی اور والدہ کا نام ثریا ہے۔ مرزا علی اور ثریا کے 5 بچے ہیں۔
مرزا علی اور ثریا خراب صورتحال کے باعث پریشان تھے اور افغانستان سے نکلنا چاہ رہے تھے۔ اسی صورتحال میں ایک امریکی فوجی نے اس فیملی کو مدد کی پیشکش کی۔ والدین کو صرف یہی فکر کھائے جا رہی تھی کہ 2 ماہ کے بچے کو اس طرح کی صورتحال میں رکھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی لیے نومولود سہیل کو یہ سوچ کر فوجی کے حوالے کر دیا کہ وہ ائیر پورٹ میں بچے کو داخل کرا دے گا اور ہم لوگوں کے بیچ میں سے کسی نا کسی طرح ائیر پورٹ میں داخل ہو جائیں گے۔
مرزا علی کی فیملی کو ائیر پورٹ کی دیوار پار کرنے کے لیے آدھے گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ والد نے جب ائیر پورٹ میں داخل ہو کر بیٹے کو تلاش کیا تو بیٹا وہاں نہیں تھا، اسی مشکل میں وہ فوجی افسران کے پاس گیا، چونکہ مرزا علی امریکی سفارتخانے میں گزشتہ دس سالوں سے گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، اسی لیے وہ امریکی فوج سے بے تکلفی سے بھی بات کر رہا تھا۔ امریکی فوج نے بتایا کہ یہ ائیر پورٹ نومولود بچوں کے لیے محفوظ مقام نہیں ہے اسی بچوں کو ایک خاص مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے مگر مرزا علی نے وہ خاص مقام بھی خالی پایا۔
اس وقت مرزا علی کی فیملی امریکہ میں افغان مہاجرین کے کیمپوں میں آباد ہے۔ جبکہ امریکی حکومت کی جانب سے معاملے کو دیکھا جا رہا ہے۔ آخری بار بچے کو کابل ائیرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US