چینی کی قیمت تو آسمانوں سے باتیں کررہی ہے ایسے میں میٹھے کھانے بنانا تو دور ایک کلو چینی خریدنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ایسے میں کیا کریں؟ جس گھر میں چھوٹے بچے ہوں وہاں میٹھا بننا تو ضروری ہے۔ اس لئےhamariweb.com اپنے پڑھنے والوں کے لئے چینی کی کچھ ایسی متبادل چیزیں بتانے جارہا ہے جو چینی کے مقابلے میں سستی ہونے کے علاوہ صحت بخش بھی ہیں۔
کیلا
آپ نے کیلے کا شیک تو پیا ہی ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں سستے کیلے کسی بھی ڈش میں چینی کی جگہ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ اگر آپ کسٹرڈ یا کھیر بنا رہے ہوں تو کیلے کو تھوڑے سے دودھ میں بلینڈ کرکے ٹھنڈا کرکے میٹھے میں شامل کردیں۔ کیلے پاکستان میں سستے بھی ہیں اور پھل ہونے کی وجہ صحت خاص طور پر ہڈیوں کو فائدہ بھی پہنچاتے ہیں۔
گڑ
سردیوں کا موسم آنے والا ہے اس میں یوں بھی گڑ کی چائے بہت بھاتی ہے۔ اس سال مہنگی چینی کے مقابلے میں سستے گڑ کو چائے میں ڈال کر پئیں۔ پسی ہوئی گڑ بھی ملتی ہے جو آسانی سے چائے یا میٹھے میں ڈالی جاسکتی ہے۔
کھجور
کھجور کی اچھی بات یہ ہے کہ اتنا میٹھا ہوتا ہے کہ تھوڑا سا کھجور بھی کافی مقدار میں میٹھا بنانے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ کھجور کو دھو کر سکھا کر پیس لیں۔ اس کو میٹھے میں چینی کی طرح شامل کریں یہ آپ کو شکر کے مقابلے میں سستا بھی پڑے گا اور قوت بخش بھی ثابت ہوگا۔
شہد
شہد اگرچہ سستا نہیں لیکن مسلسل مہنگی ہوتی چینی کے مقابلے میں شہد کی قیمت مقرر ہے۔ شہد اگر قدرتی ہوگا تو کھانوں میں شامل کرنے سے فائدہ دے گا اس کے علاوہ شہد کی مٹھاس بھی سفید چینی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ بھی زیادہ مقدار میں میٹھا بنا سکتا ہے۔
براؤن شوگر
براؤن شوگر، عام چینی ہی ہوتی ہے جو ریفائن ہونے کے بعد سفید چینی میں ڈھل کر مہنگی ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سفید شکر کے مقابلے میں کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔ عام طور پر براؤن شوگر کو گڑ کی چینی ہی سمجھا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ اور دونوں کی بناوٹ میں فرق ہوتا ہے۔