پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ایک بینک کے باہر ہونے والی ڈکیتی کی ویڈیو وائرل۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے سیکٹر 1/9 میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے بینک کے پیسے لے جانے والی گاڑی کو لوٹ لیا۔
ایک شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ ڈاکوؤں کا گروہ گارڈز پر پتھر پھینک رہا ہے۔ جبکہ گارڈز اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
جبکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو پیسے لوٹنے کے بعد سفید رنگ کی گاڑی میں فرار ہوگئے۔
تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔