سردی کا موسم آتے ہی ہر گھر میں ہی وکس نظر آنا شروع ہو جاتی ہے اور آخر ایسا کیوں نہ ہو یہ ہمیں ٹھنڈ اور زکام سے نجات جو دلاتی ہے، وِکس میں کافور، منتھول اور یوکلپٹس جیسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو کہ جکڑے ہوئے سینے اور بند ناک سے راحت دلانے میں مدد کرتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ وکس کے کو سر درد، گلے کا درد، کمر درد سے نجات جبکہ پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو وِکس کے کچھ ایسے انوکھے استعمال بتانے جا رہے ہیں جو آج سے پہلے آپ نے کبھی نہیں سُنے ہوں گے، وہ کونسے استعمال ہیں آیئے جانتے ہیں۔
• وِکس کے حیرت انگیز استعمال
• مچھروں سے بچائے
اکثر ہماری گاڑی میں یا پھر کمرے میں مچھر آ جاتے ہیں اگر کبھی آپ کے پاس مچھر مارنے والا اسپرے نہ ہو تو بس وِکس کی شیشی کھول کر رکھ دیں، کچھ ہی دیر میں مچھر غائب ہو جائیں گے۔
• پھٹی ایڑھیاں
سردی کے موسم میں ایڑھیاں نہ صرف بُری لگتی ہیں بلکہ ان سے اُلجھن بھی رہتی ہے، ایسے میں بس زرا سی وکس رات سونے سے پہلے ایڑھیوں پر لگائیں اور موزے پہن لیں، صبح پاؤں کو پانی سے دھوئیں اور پاؤں صاف کرنے والے اسکربنگ پتھر سے رگڑیں، پھٹی ایڑھیاں نرم و ملائم ہو جائیں گی۔
• نیل دور کرے
اگر کبھی چلتے ہوئے آپ کا پاؤں کسی چیز سے ٹکڑا جائے یا ہاتھ پر اور بازو پر کوئی چیز لگ جائے تو نیل سا پڑ جاتا ہے اس نیل کو دور کرنے کے لئے متاثرہ جگہ پر وِکس لگا لیں آہستہ آہستہ نشان دور ہو جائے گا، وکس لگانے سے ڈیلیوری کے بعد آنے والے اسٹریچ مارکس بھی دور ہو جاتے ہیں۔
• کان کا درد
اگر آپ کے کان میں درد ہے اور پریشان ہیں تو ابھی ایک روئی میں وِکس لگائیں اور کان میں رکھ لیں 1 سے 2 گھنٹے میں کان کا درد ختم ہو جائے گا۔
• دانوں اور فنگس سے نجات
منہ پر دانے ہو رہے ہیں؟ پریشان نہ ہوں بس زرا سی وکس مل لیجئیے فوری دانہ ختم ہو جائے گا اور نشان بھی نہیں آئے گا اگر وِکس کو فنگس والے ناخن پر بھی لگایا جائے تو فنگس دور ہو جاتا ہے اور ناخن ٹھیک ہو جاتا ہے۔