آرمی کی ڈاکٹر خواتین ساڑھی کیوں پہنتی ہیں؟ پاکستانی آرمی کی خواتین کے لباس سے متعلق چند ایسی باتیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

اگرچہ پاکستان میں خواتین کا قومی لباس شلوار قمیض ہے لیکن اگر بات کی جائے پاکستانی آرمی کی ڈاکٹر خواتین کی تو ان کا یونیفارم خاکی رنگ کی ساڑھی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ پاکستان میں آرمی کی ڈاکٹر خواتین کا یونیفارم ساڑھی کیوں ہے؟

کچھ عرصہ پہلے ڈان میں ایک ریٹائرڈ فوجی افسر سید اوصاف حسین کا آرٹیکل شائع ہوا جس میں وہ کہتے ہیں کہ آرمی کی ڈاکٹر خواتین کا لباس ساڑھی اس لئے ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کے مختلف مرحلوں جیسے کے دروانِ حمل بھی اپنی پیشہ ورانہ زندگی پروقار طریقے سے جاری رکھ سکیں۔

ٹریننگ کے دوران مختلف لباس

پاکستانی آرمی کی مختلف خواتین کو ان کے پیشے کی نوعیت کے حساب سے یونیفارم دیا جاتا ہے۔ جیسے کہ فوجی خواتین کو ٹریننگ کے دوران مردوں کی طرح ہی بھاری اور کھردرا لباس بوٹ اور ہیلمٹ پہننا پڑتا ہے۔

بال باندھنے کا انداز

لباس کی طرح پاکستانی فوجی خواتین کو بال بھی ایسے انداز میں رکھنے پڑتے ہیں جو ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں رکاوٹ نہ بنیں بار بار چہرے پر نہ آئیں۔ اس کے لئے اکثر خواتین اپنے بالوں کو جوڑے کی شکل میں لپیٹتی ہیں جب کہ کچھ خواتین کیپ کے نیچے اسکارف پہنتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US