پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے مداحوں کے لیے بڑی خبر، وہ اب سے کچھ دیر قبل نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہر طرف ملالہ یوسف زئی کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عاصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم میں گھر میں ہوئی، نکاح کی تقریب میں میرے اہلخانہ شریک ہوئے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کی شادی کی خوبصورت تصاویر ملاحظہ کیجیے۔
علاوہ ازیں ملالہ یوسفزئی اور عصر ملک کے نکاح کے ویڈیو مناظر دیکھیں۔