کام کرتے ہوئے روح پرواز ہوگئی۔۔۔ ہوٹل کے مالک کی ویڈیو وائرل

image

سچ کہتے ہیں کہ موت کا کوئی وقت مقرر نہیں۔ کچھ لوگ دعا کرتے ہیں کہ ان کی موت چلتے پھرتے ہوجائے تاکہ کسی کی محتاجی سے بچ سکیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فتح آباد میں ہوٹل اروڑہ کے مالک بلونت کے ساتھ جن کی موت گاہکوں سے لین دین کرتے ہوئے اچانک ہوگئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=uEV1BPlfZbM

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلونت گاہکوں سے پیسے لے رہے ہیں اور اچانک ہی کرسی پر بیٹھے بیٹھے انھیں دل کا دورہ پڑتا ہے اور وہ گرجاتے ہیں۔ جتنی دیر میں لوگ انھیں آکر سنبھالتے ہیں ان کی روح پرواز کرچکی ہوتی ہے۔ واقعے کی ویڈیو دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوچکی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US