دنیا کی سب سے کم عمر اور پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے اس خبر اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرکے کیا۔ تاہم ملالہ اور عصر کے نکاح نئی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی۔
ملالہ یوسف زئی کا نکاح پاکستانی نوجوان عصر ملک سے ہوا ہے۔ عصر ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے ملالہ میں ایک پر اعتماد مددگار دوست کو پایا ہے۔ انہوں نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی تمہارے ساتھ گزاروں گا۔
عصر ملک نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ ٹیم کی طرح ہم بھی اپنی خوشی کا اظہار کیک کاٹ کر کررہے ہیں۔
دوسری جانب ملالہ اور عصر کے نکاح کی تصاویر اور فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
نئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ اپنی دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ ملالہ کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ میں جنرل مینجر ہیں۔ جبکہ پی ایس ایل کی نامی گرامی فرنچائز ملتان سلطانز کے جنرل مینجر بھی رہ چکے ہیں۔