دودھ اتنا مہنگا ہوگیا، ماما صرف ایک فیڈر دیتی ہیں ۔۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے توبہ کرتی ہوئی بچی کی ویڈیو وائرل

image
مہنگائی سے جہاں سب کی چیخیں نکل رہی ہیں، ہر کوئی حکومت کو لعن طعن کر رہا ہے کہ اتنی مہنگائی بڑھا دی وہیں ننھی 5 سالہ بچی عنایہ بھی حکومت سے مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے توبہ توبہ کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹی بچی وزیرِاعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ: '' دودھ، چینی، دال ہر چیز مہنگائی کردی، اللہ توبہ توبہ! دودھ اتنا مہنگا کردیا، میرا پینے والا دودھ مہنگا ہو چکا ہے ، دودھ بھی ختم ہو گیا ، ماما اب ایک فیڈر دیتی ہیں جو میں ختم کر لیتی ہوں ''

واضح رہے کہ ملک بھر میں حال ہی میں 2 مرتبہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئیں ہیں اور اب پھر سے بڑھانے کا کہا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دودھ، چینی، آٹا، دال، سبزی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اور پھل تو غریب کی پہنچ سے ہی دور ہوچکا ہے ایسے میں بچے بھی پریشان ہوگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US