اپنے بچے سے صرف 5 سال بڑی ماں۔۔۔ دنیا کی کم عمر ترین مائیں جو اپنے بچوں کی ماں لگتی ہی نہیں تھیں

image

ماں اور بچے کا رشتہ دنیا کا سب سے مقدس اور بھروسے مند تعلق ہے لیکن اس کے لئے ماں کا صحت مند اور اتنا بڑا ہونا ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنی اولاد کی پرورش کرسکے۔ تاریخ ہمیں ایسی کئی ماؤں کے بارے میں بتاتی ہے جو کم عمری میں ہی ماں کے عہدے پر فائز ہوگئیں۔ جس کی وجہ ان بچیوں میں ایسی عجیب بیماری کا ہونا تھا جس میں بچہ وقت سے پہلے بالغ ہوجاتا ہے۔

لینا میڈینا

لینا اب تک دنیا کی سب سے کم عمر ترین ماں ہیں جن کی پیدائش 1933 میں ہوئی اور پانچ سال کی عمر میں ہی وہ ایک بیٹے کی ماں بن گئیں۔ لینا کے بیٹے کا نام جیراڈو رکھا گیا اور وہ کافی عرصے تک لینا کو اپنی بڑی بہن سمجھتا رہا۔ جیراڈو 40 سال کی عمر میں بیمار ہوکر فوت ہوگئے لیکن لینا ابھی حیات ہیں اور ان کی عمر پچاسی سال سے زائد ہے۔

یلیزاویٹا پنٹوویا

یلیزاویٹا پنٹوویا نامی بچی کجس کی عمر صرف چھ سال تھی اس کے گھر بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ حیرت انگیز طور پر ماں کے کم عمر ہونے کے باوجود پیدا ہونے والی بچی نارمل اور صحت مند تھی۔

ساڑھے چھ سال کی عمر میں بیٹی کی پیدائش

یہ دنیا کی دوسری سب سے کم عمر ترین ماں ہیں جن کا نام خفیہ رکھا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر بچی کسی قسم کی طبی کنڈیشن میں مبتلا نہیں تھی اور نا ہی بالغ تھی لیکن چھ سال کی ماں کے گھر پیدا ہونے والی بچی صحت مند تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US