سردی کتنے دن رہے گی ۔۔ کراچی میں سردی سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

image

موسم سرما کا بھی اپنا ایک لطف ہوتا ہے مگر پہلے ہی کراچی میں سردی کم ہی پڑتی ہے مگر اب محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اس سال کراچی میں سرف ڈیڑھ مہینے کیلئے سردی پڑے گی۔

ساتھ ہی ساتھ انکا کہنا ہے کہ اس سال کے آخری مہینے یعنی کہ دسمبر میں سردی شروع ہو گی جو جنوری کے آخری ہفتے تک رہے گی اور اگلے 2 ہفتوں میں سردی فوراََ چلی جائے گی اور رات میں شہر کا درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

اس کے7 علاوہ انکا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے سردی زیادہ بھی پر سکتی ہے کیونکہ کراچی کا موسم تو کوئٹہ کے موسم پر انحصار کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US