پتہ چلا کہ بابا کا جہاز گرنے سے انتقال ہوگیا ہے تو لیپ ٹاپ دیوار پہ دے مارا اور پھر ۔۔ جنید جمشید کے بیٹے نے جہاز گرنے کا حادثہ یاد کرکے سب کو افسردہ کردیا

image

میں اور بھائی کمرے میں بیٹھے تھے کہ اچانک ماما کی دلخراش آواز آئی۔ ہم بھاگتے ہوئے ماما کے پاس گئے تو انھوں نے بتایا کہ بابا کا جہاز گر گیا ہے“

بابر جنید نے دکھی لہجے میں بتاتے ہوئے کہا۔ بابر جنید کا ایک تعارف جہاں جنید جمشید کا بیٹا ہونا ہے وہیں وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔ بابر اکثر اپنے دن بھر کے مشاغل کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں۔ اس بار بار نے بتایا کہ جب انھیں ان کے والد جنید جمشید کی شہادت کی خبر ملی تو ان پر کیا گزری۔

نماز پڑھنا شروع کردی

بابرجنید کہتے ہیں کہ جب ماما نے یہ الفاظ کہے تو میرے اور بھائی کی کچھ سمجھ نہیں آیا اور ہم جائے نماز پر جا کر کھڑے ہوگئے۔ ہمیں یہ بھی نہیں پتا تھا کہ ہم کون سی نماز پڑھ رہے ہیں لیکن بس ہم پڑھتے رہے۔ اور جب کمرے سے باہر نکلے تو ہم سب کے فونز بجنا شروع ہوگئے۔ فون مسلسل بج رہے تھے اور ساتھ ہی تمام میڈیا چینلز کے نمائندے ہمارے گھر آئے آگئے تھے ان کے علاوہ مولانا طارق جمیل، شاہد آفریدی اور وسیم بادامی بھی آگئے تھے۔

لیپ ٹاپ اٹھا کر پھینک دیا

بابر بتاتے ہیں کہ میری طبعیت خراب ہوگئی تھی اور کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کررہا ہوں۔ میں اپنے کمرے میں گیا اور قیمتی ڈیکورہشن پیسز اور مہنگے پرفیومز ہاتھ سے گرا دے۔ ایک لیپ ٹاپ جو جنید جمشید نے انھیں دلایا تھا وہ بھی دیوار پر مار کے توڑ دیا۔

شاید نشے کی لت میں مبتلا ہوجاتا

لیکن تھوڑی دیر بعد میں نے اس حقیقت کو تسلیم کرنا شروع کیا کہ بابا اب اللہ کے پاس جاچکے ہیں اور وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ بابر کہتے ہیں کہ ان کی ذہنی حالت بالکل تباہ ہوگئی تھی اور وہ دیوار پر ٹکریں مارتے تھے اور اگر انھوں نے اللہ کی رسی نہ تھامی ہوتی تو شاید وہ کسی نشے کی لت میں مبتلا ہوجاتے۔ ویڈیو کے اختتام میں بابر نے پیغام دیا کہ جب تک والدین زندہ ہیں ان کی قدر کریں اور ان کی خدمت کرکے جنت کمالیں ایک بار ماں باپ چلے گئے تو پھر وہ بہت یاد آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US