ٹیم گرین اس وقت بڑی شان سے سیمی فائنل تک آپہنچی ہے۔ پہلے ہی میچ میں بھارت کے چھکے چھڑانے کے بعد آنے والے تمام میچز میں فتح کے جھنڈے گاڑ کے پاکستانی ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم کی اس کامیابی پر جہاں پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں وہیں لوگ اپنی اپنی طرح خوشیاں بھی منا رہے ہیں اور سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کے لئے دعاگو ہیں۔
سب گاہکوں کے منہ میں گلاب جامن ڈالا جائے گا
لاہور کے ایک ہوٹل مالک کا کہنا ہے کہ انھوں نے خاص طور پر پاکستان کی جیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرغی کی ایک نئی ڈش متعارف کروائی ہے جس کا نام ہے مرغ پردہ نشیں۔ اس کے علاوہ ان کا اعلان ہے کہ جیسے ہی بابر اعظم اور آصف علی چھکا یا چوکا ماریں گے ویسے ہی وہ ایک ایک گلاب جامن ہوٹل میں بیٹھے سب گاہکوں کے منہ میں ڈال دیں گے۔
فائنل میچ میں خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا
اتنا ہی نہیں بلکہ ہوٹل مالک کا اعلان ہے کہ پاکستان فائنل میں جائے گا تو بھی سب گاہکوں کو میٹھا مفت کھلایا جائے گا اور خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دیا جائے گا۔ اس وقت پاکستان کے ہر شہر گاؤں میں خوشی کا ماحول ہے اور اکثر ہوٹلوں پر ٹیم گرین کے جیتنے کی خوشی میں پہلے سے ہی مٹھائی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔