آج ورلڈ ٹی20 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ جبکہ جو ٹیم آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگی وہ اتوار کو نیوزی لینڈ کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔
صحافی وجاہت کاظمی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگر پاکستان فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا تو وزیراعظم عمران خان بھی میچ دیکھنے دبئی جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات فؤاد چوہدری نے بھی ویڈیو میں کہا کہ میں نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو آپ ضرور میچ دیکھنے دبئی جائیں۔
واضح رہے کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا دوسرا سیمی فائنل، پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بجے کھیلا جائے گا۔