کیا آپ جانتے ہیں مٹی کے برتن میں کھانا پکانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس سے تیل کم خرچ ہوتا ہے اور 3 یہ فائدے بھی حاصل ہوتے ہیں

image

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ مٹی کے برتن میں پکنے والا کھانا نہایت ہی لذیذ اور خوشبودار ہوتا ہے۔ مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے اور کون سے طبی فائدے ہوتے ہیں وہ ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

تیزابیت نہیں ہوتی

مٹی کے برتن تاثیر میں ٹھنڈے ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان میں تیزابیت کم کر کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اس لئے ان برتنوں میں کھانا پکنے سے غذا سے تیزابی عناصر کم ہوجاتے ہیں اور کھانا معدے پر بھاری نہیں پڑتا اور نا ہی تیزابیت اور جلن جیسے مسائل ہوتے ہیں۔

گھی اور تیل کم استعمال ہوتا ہے

ہر کھانے میں خاص طور پر گوشت میں چربی کی صورت اپنا قدرتی تیل موجود ہوتا ہے جو مٹی کے برتنوں میں جلتا نہیں اور اسی میں کھانا پک جاتا ہے اس لئے مٹی کے برتن میں گھی یا تیل کا استعمال کم سے کم ہوجاتا ہے۔

غذائیت ضائع نہیں ہوتی

ان برتنوں کے اندر سوراخ کی موجودگی کی وجہ سے کھاناآہستہ آہستہ پکتا ہے جس سے کھانے کے اندر موجود غذائی اجزاء جیسے وٹامنز اور غذائیت جلتے نہیں۔ مٹی کے برتن میں کھانا جلنے کی نوبت بھی بہت کم آتی ہے۔ اس کے علاہ برتن گرم ہونے کی وجہ سے مٹی کے قدرتی اجزاء میگنیشئیم، سلفر اور فاسورس وغیرہ کھانے میں شامل ہوکر اس کی افادیت کو بڑھادیتے ہیں۔

سستے ہوتے ہیں

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکاتے ہوئے اس بات کی پریشانی نہیں ہوتی کہ برتن خراب بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ یہ برتن کافی سستے ہوتے ہیں اور ان کے ٹوٹنے کا اتنا ڈر نہیں ہوتا کیونکہ مٹی کی نئی کراکری جیب پر بھاری نہیں پڑتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US