ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش، ماں باپ غائب ۔۔ ہسپتال انتظامیہ نے بچی سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا

image
بیٹی کی پیدائش گھر والوں کے لئے باعثِ رحمت ہوتی ہے اور گھر میں سب ہی بہت خوش ہوتے ہیں۔ لیکن آج بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو غلط سوچ اور منفی خیالات اپنے ذہنوں میں رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے بیٹیوں کو آج بھی بوجھ سمجھا جاتا ہے۔

ایک ایسا واقعہ کراچی کے عباسی شہید ہسپتال میں پیش آیا ہے جہاں جی ٹی وی کے رپورٹر علی رضا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ: '' بیٹی کی پیدائش کے بعد بچی کے والدین غائب ہوگئے، انہوں نے جو گھر کا پتہ اور دیگر معلومات بتائی وہ سب غلط ہیں، 5 دن ہوگئے، بچی کو دیکھنے بھی کوئی نہیں آیا، ہم نے کوشش کی رابطہ کرنے کی تو نمبر بھی غلط ہیں، اس بچی کے متعلق جوں جوں لوگوں کو معلوم ہو رہا ہے وہ دیکھ رہے ہیں، لیکن بچی آخر کس کی ہے یہ کوئی نہیں جانتا۔ ''

واضح رہے کہ خود علی رضا کے فیس بک پوسٹ میں لوگ بچی کو گود لینے کے لئے کمنٹس کر رہے ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کی حالت نارمل سے ٹھیک نہیں ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US