نیلا یا پھر کالا! آپ نے آج کون سا رنگ پہننا ہے؟ جانیئے آپ کے پسندیدہ رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا راز بتاتے ہیں؟

image

رنگ تو سارے ہی اچھے ہوتے ہیں، لیکن ہر کسی کو الگ الگ رنگ پسند ہوتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ رنگوں کا انتخاب بھی انسان کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے؟

جی ہاں! آپ کونسا رنگ پسند کرتے ہیں اور کونس سے رنگ کا انتخاب کرتے ہیں اس سے براہِ راست آپ کی شخصیت کے بارے میں معلوم کیا جا سکتا ہے، مگر کیسے؟ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون سا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے۔

کون سا رنگ شخصیت کے حوالے سے کیا کہتا ہے؟

• جامنی

اگر آپ جامنی رنگ کو پسند کرتے ہیں اور یہ آپ کا پسندیدہ رنگ ہے تو جان لیجئیے کہ آپ بہت ایموشنل اور حساس طبعیت کے مالک ہیں اور ایک اچھے آپ ایک اچھے انسان ہیں آپ کسی حد تک پرفیکشنسٹ بھی اور ہر چیز پر بہت گہری نظر رکھتے ہوئے غور و فکر کرتے ہیں۔

• کالا

جو لوگ سیاہ رنگ کو پسند کرتے ہیں وہ اپنی رازداری کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں، پرائیویسی کے معاملے میں ایسے لوگ کوئی سمجھوتا نہیں کرتے ایسے افراد کالے رنگ کو اپنے آپ کے لیے وقار کی علامت سمجھتے ہیں، ایسے افراد اپنے جذبات پر قابو رکھنا جانتے ہیں، اور ہر چیزکو صحیح طریقے سے انجام دینے پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔

• سرمئی

ایسے لوگ جو سرمئی رنگ کو پسند کرتے ہیں وہ بہت پُرسکون طبعیت کے مالک ہوتے ہیں انہیں ہر چیز بلکل صحیح جگہ پر پسند ہوتی ہے یہ بہت تمیز دار اور خوش اخلاق ہوتے ہیں جبکہ صفائی پسند بھی ہوتے ہیں۔

• سفید

سفید رنگ جن لوگوں کا پسندیدہ رنگ ہوتا ہے وہ ایماندار، خوش مزاج اور سنجیدہ طبعیت کے مالک ہوتے ہیں ان میں سیلف کنٹرول بےحد موجود ہوتا ہے یہ اپنے جذبات پر قابو رکھنا جانتے ہیں اور عقل مندی کا مظاہرہ کرنے میں بھی کسی سی پیچھے نہیں رہتے۔

• سُرخ

سُرخ رنگ کو پسند کرنے والے لوگ خوش مزاج ہوتے ہیں الگ الگ طرح کے شوق رکھتے اور پورا کرنے کا جنون رکھتے ہیں، ایسے لوگ محبت میں جلد گرفتار ہو جاتے ہیں ہیں یہ بہت جذباتی ہوتے ہیں اور محبت میں بےحد یقین رکھتے ہیں، انہیں زندگی میں بہت عزت ملتی ہے اور یہ لیڈر والی خصوصیات رکھتے ہیں۔

• گلابی

گلابی رنگ کی طرف متوجہ ہونے والے لوگ بےحد نرم دل اور خوش اخلاق ہوتے ہیں یہ لوگوں کے راز دلوں میں چھپائے رکھنے کا ہنر جانتے ہیں اور آپ ان کے کندھے پر سر رکھ کر رو سکتے ہیں اور اپنا دل ہلکا کر سکتے ہیں ان کا لہجہ نرم اور پیار سے بھرا ہوتا ہے۔

• نیلا

نیلا رنگ پسند کرنے والے لوگ بےحد دوستانہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں یہ بہت آسانی سے دوست بنا لیتے ہیں یہ بےحد نرم دل اور اعتبار کے قابل ہوتے ہیں۔

• ہرا

جو لوگ ہرے رنگ کی جانب مائل ہوتے ہیں انہیں قدرت سے بےحد محبت ہوتی ہے یہ قدرتی چیزوں سے محبت کرتے ہیں اور مثبت سوچ رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US