سردیاں آتے ہی لنڈا بازار مہنگے ہوگئے۔۔ جانیں کچھ ایسے طریقے جن سے آپ مہنگے لنڈا بازار سے بھی سستی چیزیں خرید سکتے ہیں

image

سردی ہوتے ہی پاکستان کے مختلف شہروں کے لوگ سب سے پہلے لنڈا بازار کا رخ کرتے ہیں۔ لنڈا بازار ایسے بازار ہوتے ہیں جہاں زیادہ تر پرانی یا استعمال شدہ چیزیں بیچی جاتی ہیں۔ یہ چیزیں لوگ اس لئے خریدنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ ترقی یافتہ ملکوں میں بنتی اور استعمال ہوتی ہیں اس لئے پرانی ہونے کے باوجود ان کا معیار کافی اچھا ہوتا ہے اور نئی برانڈڈ اشیاء کے مقابلے میں ان کی قیمت بہت کم ہوتی ہے جسے غریب آدمی بھی خرید سکتا ہے۔

البتہ بڑھتی مہنگائی کے دور میں موسم سرما شروع ہوتے ہی شہری اس بات کی شکایت کررہے ہیں کہ اب لنڈا بازار بھی ان کی قوت خرید سے باہر ہوچکا ہے۔ دوسری جانب دکان داروں کا کہنا ہے کہ انھیں یہ چیزیں باہر سے منگوانی پڑتی ہیں اس لئے وہ بھی مجبور ہیں۔ مہنگائی بھلے ہی زیادہ ہو لیکن بازاروں کا ،مجموعی طور پر جائزہ لیا جائے تو پتا چلتا ہے کہ لنڈا بازار باقی کے بازاروں کی نسبت سستے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ایسے ٹپس بتائے جائیں گے جن سے آپ لنڈے بازار سے سستی اور معیاری خریداری کرسکیں گے۔

صبح کے وقت نکلیں

لنڈا بازار سے خریداری کرنے کا بہتری وقت صبح کا ہوتا ہے۔ بہتر ہے اس وقت پہنچ جائیں جب بازار لگنا شروع ہوتے ہیں تاکہ اچھی اچھی چیزیں اور سوئیٹرز وغیرہ پہلے آپ کے ہاتھ لگ سکیں۔ صبح کے وقت دکان دار بھی اچھے موڈ میں ہوتے ہیں اس لئے بھاؤ تاؤ آسانی سے ہوسکتا ہے۔

بہت زیادہ سستی یا مہنگی دکان پر نہ جائیں

اگر کوئی دکان دار غیر معمولی طور پر سستی چیزیں بیچنے کا دعویٰ کرہا ہو تو اس کے پاس نہ جانا ہی بہتر ہے کیونکہ بہت ممکن ہے وہ غیر معیاری اشیاء بیچ رہا ہو۔ اسی طرح کوئی مہنگئ چیزیں اچھی کوالٹی کا بول کے بیچ رہا ہے تو بھی اس سے خریداری نا کرنا ہی بہتر ہے۔ کیونکہ لنڈا بازا ایسا بازار ہے جہاں اچھی کوالٹی والی بہت سی دکانیں مل جاتی ہیں بس دیکھنے والی نظر ہونی چاہئیے۔

لسٹ بنا کر جائیں

آپ کو پاجامے چاہئیں یا سردی میں پہننے والی سوئیٹر یا جیکٹس، بہتر ہے پہلے ان چیزوں کی لسٹ بنا لیں جو چاہئیں ورنہ بازار میں کئی ایسی چیزیں ملیں گی جو آپ کی توجہ کھینچ لیں گی اور پھر بجٹ آؤٹ ہونے کی صورت میں آپ اپنی مطلوبہ چیزوں کی خریداری سے محروم رہ جائیں گے۔

لنڈا بازار کی بہترین چیزیں

ان بازاروں میں ویسے تو دنیا جہاں کی چیزیں ملتی ہیں لیکن زیادہ تر جیکٹس، سوئیٹرز، جاگرز اور ہینڈ بیگز کی بہترین ورائٹی یہاں موجود ہوتی ہے۔ اگر استعمال شدہ چیزیں ہوں تو پہلے یہ دیکھ لیں کہ ان میں کوئی نقص یا کٹی پھٹی نا ہوں۔ اگر مناسب نقص ہو تو بھی دکان دار کو دکھا کر پیسے کم کروانا نہ بھولیں۔

دھو لیں

لنڈا ازار سے جو بھی چیز خریدیں اسے اچھی طرح دھو ضرور لیں کیونکہ پہلے استعمال ہونے یا کافی دور سے آپ کے ہاتھ تک پہنچنے کے دوران ان چیزوں پر کئی طرح کے جراثیم چمٹ چکے ہوتے ہیں۔ اس لئے بہتر ہے کہ ڈیٹول سے ان چیزوں کو دھو کر استعمال کیا


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US