عام طور پر شادی شدہ جوڑے میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ اکثر اوقات جھگڑے شکوک و شبہات کی بنا پر ہوتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں بیوی نے شوہر پر شک بھی کیا اور پولیس بھی بلا لی۔
خلیجی ریاست کویت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی ہے۔ دراصل کویتی شہری اور اس کی اہلیہ کے درمیان لڑائی جھگڑا جاری تھا کہ اہلیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی کہ گھر میں بارودی مواد اور اصلحہ موجود ہے۔
خاتون کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی اور پولسی آنکھ جھپکتے ہی گھر پہنچ گئی، تفتیش کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ اہلیہ کو شک تھا کہ شوہر دوسری شادی کرنے والا ہے اسی لیے اہلیہ نے پولیس کو اطلاع دے دی۔
اہلیہ کی جانب سے یہ عمل شوہر کو سبق سکھانے کے لیے کیا گیا تھا۔ اہلیہ نے جھوٹ بول کر شوہر کو پھنسا دیا، بعدازاں پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو طلب کر لیا۔