3 کروڑ کا گھر دیا تو کسی نے 90 لاکھ کی گاڑی دے دی۔۔۔ جانیے ان 5 مہنگے تحفوں کے بارے میں جو ان کرکٹرز کو ملے

image

کہا جاتا ہے کہ تحفوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور نہ ہی بڑا یا چھوٹا ہوتا ہے۔ ورلڈ ٹی20 کے دوران آپ نے اس طرح کی خبریں سنی ہونگی کہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو تحفے دیے ہیں۔ کسی نے اپنی جرسی دی، اور کسی نے 3 کروڑ کو گھر سالگرہ پر دے دیا۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی تحفوں کے بارے میں بتائیں گے، جوکہ کرکٹرز نے دے۔

حارث رؤف اور گلین میکس ویل

پاکستانی کھلاڑی اور آسٹریلین کھلاڑی نے سیمی فائنل میچ کے بعد ایک دوسرے کو اپنی اپنی جرسی تحفے میں دی۔ جبکہ آسٹریلین کرکٹ کلب میلبرن اسٹار نے ٹوئٹر پر دونوں کھلاڑیوں کی ایک تصویر ساتھ پوسٹ کی ہے۔

آسٹریلین کھلاڑی کو سوینئرز پیش کیا

سیمی فائنل میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی جن میں عماد وسیم اور حارث رؤف نے آسٹریلین کھلاڑی کو سوینئرز پیش کیا۔ جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان کی ثقافت، سیاحتی مقامات کے حوالے سے دلچسپ معلومات بھی شئیر کی تھیں۔

دوسری جانب چند دن قبل 4 نومبر کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ منائی گئی۔ جبکہ اس دوران ویرات کوہلی کو مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے مہنگے ترین تحفے بھی دیے گئے۔

روہت شرما

بھارتی کھلاڑی روہت شرما کی جانب سے ویرات کوہلی کی سالگرہ پر رولیکس کی گھڑی دی گئی، جس کی قیمت بھارتی 34 لاکھ روپے تھی۔ جو کہ پاکستانی روپوں میں 68 لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔

انوشکا شرما

ویرات کوہلی کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر کی سالگرہ پر اٹلی میں موجود ایک گھر تحفے میں دیا ہے۔ جس کی کل مالیت 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد ہے۔ جو کہ پاکستانی 6 کروڑ سے زائد کی رقم ہے۔

سچن ٹنڈولکر

لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو ان سالگرہ پر بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی تھی۔ جس کی قیمت 90 لاکھ بھارتی روپے تھی۔ جو کہ پاکستانی 2 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US