جہیز کیوں نہیں لائی.. جہیز نہ لانے کی وجہ سے سسرال والوں نے لڑکی کے ساتھ کیا کیا؟ ماں باپ کہانی بتاتے ہوئے روپڑے

image

جہیز جیسی لعنت کے ہاتھوں بنت حوا کی جانے کتنی بیٹیاں موت کے منہ میں چلی گئیں۔ افسوس کہ اس بری اور ظالمانہ رسم کو برا تو کہا جاتا ہے لیکن اس کے لینے دینے کا سلسلہ نہیں روکا جاتا۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا صوبہ پنجاب میں جہاں ایک لڑکی کا قتل صرف اس لیے کردیا گیا کیونکہ وہ جہیز نہیں لائی تھی

جہیز نہ لانے پر طعنے دیتے تھے

مرحومہ کے والدین نے لیڈر ٹی وی کو بتایا کہ ان کی بیٹی کا گھر بالکل ان کے برابر میں تھا لیکن ڈھائی سال کے شادی شدہ عرصے میں اپنی بیٹی سے صرف پانچ بار ہی ملاقات ہوسکی کیوں کہ سسرال والے ملنے نہیں دیتے تھےلڑکی نے پہلے کئی بار ماں باپ سے بتایا تھا کہ اسے سسرال والوں کی جانب سے جہیز نہ لانے پر طعنے دیے جاتے ہیں۔

لڑکا پہلے سے شادی شدہ تھا

لڑکی کے والد نے بتایا کہ ان کا داماد ان کا سگا بھتیجا تھا جس کی پہلے بھی ایک شادی ہوئی تھی اور تشدد کی وجہ سے لڑکی چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ"میرے بھائی بھابھی نے جھولی پھیلا کر مجھ سے میری بیٹی کا رشتہ مانگا میں ٹالتا رہا لیکن وہ ضد کرتے رہے اور بالآخر میں نے ہاں کردی۔ اگر مجھے پتہ ہوتا تو میں کبھی بھی اپنی بیٹی انھیں نہ دیتا"

میڈیکل رپورٹ کہتی ہے یہ خودکشی نہیں

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ایک دن اچانک ایک بچی آئی جس نے مجھے ساتھ چلنے کو کہا جب میں گئی تو دیکھا میری بیٹی کا انتقال ہوچکا تھا۔ میڈیکل رپورٹ کہتی ہے کہ اس کے اس کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی لیکن سسرال والوں نے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔

سسرال والے سلائی مشین مانگ رہے تھے

مرحومہ کی ماں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ سسرال والے سلائی مشین مانگ رہے ہیں۔ لڑکا کہتا تھا میرا اس سے دل بھر گیا ہے لیکن میں اسے نہیں چھوڑوں گا اور یہاں سے اس کی لاش نکلے گی۔ بیٹی کے انتقال کے بعد اس کی ماں کے آنسو نہیں تھم رہے اور اب وہ صرف خدا سے انصاف کی امید لگائے بیٹھی ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US