بغیر تیل کے چیزیں تلنا چاہتی ہیں تو ۔۔ جانیں کسی بھی چیز کو تلنے سے پہلے یہ انوکھا طریقہ جس میں تیل کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی

image

تیل سے پرہیز کرنے والے اپنی خوراک کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں کہ وہ کیا کھائیں جس میں تیل کی ضرورت نہ پڑے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی چیز کے بارے میں بتائیں گے جس کے بعد آپ بغیر تیل کے بھی فرائیڈ چیزیں کھا سکیں گے۔

ائیر فرائیر

ائیر فرائیر ان لوگوں کے لئے کار آمد ہے جو اپنی خوراک میں کم سے کم تیل استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ائیر فرائیر میں وہ چیزیں بہت آسانی سے بغیر تیل کے تلی جاسکتی ہیں جنھیں عام طور پر لبالب تیل میں بھر کے ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے جیسے کہ چپس، نگٹس وغیرہ۔

ائیر فرائیر کام کیسے کرتا ہے؟

جس طرح چیزیں تیل میں ڈوب کر تلی جاتی ہیں ائیر فرائیر چیزوں کو پکانے کے لئے صرف درجہ حرارت کا استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے چیزیں پک جاتی ہیں اور ان کا خستہ پن برقرار رہتا ہے۔ اکثر اشیاء میں ہلکا سا تیل کا اسپرے کرنا پڑتا ہے لیکن یہ باقی اوون اور ڈیپ فرائی کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے۔

اوون کی طرح درجہ حرارت سیٹ کرنا پڑتا ہے

ائیر فرائیر چیزوں کو پکانے کے لئے کم وقت لیتا ہے اور اوون کی طرح اس میں درجہ حرارت سیٹ کرنا پڑتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US