پھر سے دوستی ہوگئی، نوٹس بھی واپس ہو جائے گا۔۔۔ فواد چوہدری نے شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان صلح کروادی

image

کرکٹ اسٹار شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے صلح کروادی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے گھر پر اینکر نعمان نیاز اور سابق کرکٹر شعیب اختر کے درمیان صلح کروانے میں کامیاب ہوگئے۔

ٹوئٹر پر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی، جبکہ پیغام میں لکھا کہ ‏دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں، جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں، بہرحال All is well that ends well ‎ یعنی آخر اچھا ہو تو سب اچھا ہو جاتا ہے۔

تاہم صلح کے موقع پر وزیر اطلاعات کے ساتھ سینئر صحافی سلیم صافی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے اسی رات ہی نعمان نیاز کو معاف کردیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے یقین دلایا ہے کہ پی ٹی وی کی جانب سے جاری ہرجانے کے نوٹس کو واپس لے لیا جائے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قوم نے میرا بہت ساتھ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US