مجھے معلوم ہے کہ آپ دکھی ہونگے، لیکن مجھ سے زیادہ افسوس کسی اور کو نہیں۔۔۔ حسن علی نے شدید تنقید کے بعد اپنے جذبات قوم کے سامنے رکھ دیے

image

آسٹریلیا کے خلاف کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا جارہا تھا۔ تاہم ورلڈ ٹی20 کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد حسن علی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

حسن علی نے ٹوئٹر پر پیغام میں اپنے جذبات قوم کے سامنے رکھ دیئے۔ حسن علی نے لکھا کہ مجھے اندازہ ہے کہ آپ میری پرفارمینس سے دکھی ہونگے، جیسی آپ نے مجھ سے امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں، لیکن مجھ سے زیادہ افسوس کسی اور کو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے امیدیں نہ چھوڑنا، میں اور محنت کروں گا تاکہ پاکستان کیلئے کھیل سکوں۔ الحمد اللہ اس برے وقت نے مجھے اور بھی زیادہ طاقتور بنا دیا ہے۔

حسن علی نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، قومی نغمے کے بول شئیر کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US