دبئی اور شارجہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف میں مبتلا ، کئی عمارتیں لرز گئیں

image

متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے اب سے کچھ دیر قبل محسوس کیے گئے جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی اور شارجہ میں محسوس کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں لرز اُٹھیں، جبکہ بلند عمارتوں سے لوگ سیڑھیوں سے نیچے اُتر آئے۔

اماراتی رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کی بندرگاہ بندر عباس سے 60 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔

یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ بندرعباس سے47 کلومیٹر دور 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US