گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سیکورٹی کا بہانا بنا کر دورہ منسوخ کیا تو پاکستانی شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔ ایسے میں مظفر گڑھ کے نوجوان
رجب علی نے نیوزی لینڈ کو جواب دینے کی ٹھانی۔
رجب علی بائیس دن پہلے کراچی سے اسلام آباد کا سفر شروع کیا اور اس سفر کی خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے یہ سفر پیدل ہی شروع کیا جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔
رجب علی اکیس دن کے سفر کے بعد آج اوکاڑہ پہنچے ہیں جہاں ان کا استقبال پھولوں کے ہار سے کیا گیا۔ البتہ ان کی منزل اسلام آباد کی فیصل مسجد ہے