ایک دو ہزار نہیں بلکہ ۔۔ اگر آپ موٹر سائیکل خریدنے والے ہیں تو ذرا ٹہریے بائیک کی بڑھتی ہوئی نئی قیمتوں سے متعلق جان لیں

image

بائیک سستی سواری ہے۔ ہر کوئی اس کو استعمال کرنا اہم سمجھتا ہے۔ جس کی خاص وجہ یہی ہے کہ یہ مناسب دام میں مل بھی جاتی ہے۔ روزانہ کی ڈھیروں ضرورتیں اور کام بآسانی بائیک سے ہو جاتی ہے۔

لیکن اب پچھلے کچھ ماہ میں پاکستان خصوصاً کراچی میں بائیک کی قیمتوں میں 18 سے 50 ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے جو ناقابلِ برداشت ہے۔

ویڈیو

بی بی سی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ: '' کچھ ماہ کے عرصے میں بائیک کی قیمتوں میں حد سے زیادہ اضآفہ ہوگیا ہے۔ اب سی ڈی 70 کی قیمت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے اور وہ لوگ جو 125 خریدنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کے لئے یہ صرف خواب ہی ہے کیونکہ اس کی قیمت 1 لاکھ 70ہزار روپے کی ہوگئی ہے اور اس کا چائنا ماڈل 70 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جو سوچ سے بھی بڑھ کر ہے۔ ''

دکاندار کا انکشاف:

دکاندار نے انکشاف کیا ہے کہ اب یہ بائیکوں کی قیمت کسی طور کم ہوتی نظر نہیں آ رہی جتنی تیزی سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، روپے کی قدر میں کمی آئی ہے اسی طرح اب بائیکوں کی قیمتیں بڑھتی جائیں گی اور اس میں ناقابلِ برداشت اضافہ ہوگا کیونکہ عالمی مارکیٹ پاکستانی مارکیٹ سے 5 گناہ زیادہ بڑھ چکی ہے۔ چائنا کے ماڈلز خردینے میں وقتی فائدہ ضرور ہو البتہ ان میں کوئی خرابی ہو جائے یا پھر کسی قسم کا کوئی ٹوٹ پھوٹ تو ان کے پارٹس بھی مہنگے ملیں گے ۔''

غریب کیا کرے؟

اب نئی بائیکوں سے زیادہ پُرانی یا سیکنڈ ہینڈ بائیک خردینے پر اتفاق کرنا ہی عقلمندی ہوگی کیونکہ بائیک ایسی ضرورت ہے جو آج کے تیزی سے بھاگتے دور میں آپ کو مستحکم بناتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US