کہیں ماں نے پولیس افسر کو ڈانٹا تو کسی نے کیچ چھوڑ کر شائقین کو رُلایا ۔۔ گذشتہ ہفتے کی 6 وائرل تصاویر جو کبھی بھولی نہیں جاسکتی

image

پچھلا ہفتہ ہر کسی کو یادگار رہے گا، کیونکہ ایک کے بعد ایک ایسے واقعات گزرے ہیں جو تاریخی بھی ہیں اور سماجی اہمیت کے حامل بھی۔ آج ہم آپ کو Hamariweb.com میں گذشتہ ہفتے کی 5 وائرل تصاویر دکھاتے ہیں جوآپ کو بھی یاد ہوں گی۔

٭ حسن علی:

حسن علی کے کیچ چھوڑنے اور رونے کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئیں جن سے شائقین ناراض ہوئے لیکن اب ان کے مخالف بولنے والا صرف بھارتی میڈیا ہے۔

٭ بائیکیا:

ڈھانچے والا ماسک پہننے والی روبینہ بائیکیا چلاتی ہیں۔ ان کے مطابق: ''“مجھے کسی سے فری نہیں ہونا ہوتا اس لئے ماسک لگا لیتی ہوں۔ ڈھانچے والا ماسک اس لئے لگاتی ہوں تاکہ لوگوں کو پتا چلے کہ خطرناک عورت ہے اور کوئی بدتمیزی نہ کرے“ '' ائیک چلانے کا شوق تھا اس لئے سیکھی لیکن پھر حالات ایسے ہوگئے کہ اکیلے شوہر کے پیسوں سے گھر چلانا مشکل ہوگیا تھا اسی لئے انھوں نے خود ہمت کی اور شوق میں سیکھے گئے کام کو پیشہ بنالیا۔

٭ ماں نے افسر کو ڈانٹا:

ایک پولیس افسر اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دینے میں اتنا مصروف تھا کہ اپنی والدہ کو وقت نہ دے سکا جس پر والدہ نے ڈانٹا اور کہا کہ اتنا تو بڑا افسر مجھے وقت کیوں نہیں دیتا؟ یہ واقعہ بہت وائرل ہوا۔

٭ بشریٰ بی بی:

بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو مانیکا کی رواں سال 12 ربیع الاول کو مدینہ منورہ میں شادی الفتح گروپ کے سی ای او کے بیٹے محمد شیخ سے انجام پائی تھی جس کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں۔

٭ ملالہ:

ملالہ کی شادی ہوگئی۔ جو شادی کی مخالفت میں بیانات دے رہی تھیں، اب ان کی شادی پی سی بی کے افسر سے ہوگئی جس پر آج بھی لوگ سوال کر رہے ہیں کہ پھر اتنا بے بنیاد بیان دینے کی کیا ضرورت تھی؟

٭ محمد رضوان:

محمد رضوان کی پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل سے قبل لی گئی آئی سی یو کی تصویر اور ہندو ڈاکٹر کا پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا اور اب بھی لوگ انہیں سچا ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US