عام طور پر پاکستان سے جانے والے پردیس میں محنت مزدوری ہی کرتے ہیں، اور گھر والے یہی سمجھتے ہیں کہ میرا بیٹا پردیس میں کام کر رہا ہے، جو حقیقت بھی ہے۔ لیکن بیٹا پردیس میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تفریح کا ذریعہ بھی نکال ہی لیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کچھ ایسی ہی معلومات فراہم کریں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک پاکستانی شخص جو کہ ہلکے نیلے رنگ کی شلوار کمیز میں ملبوس ہے اور دوسری طرف ایک لڑکی موجود ہے جو کہ اپنی ڈانس میں مگن ہے۔
اگرچہ لڑکی اپنا ڈانس انجوائے کر رہی ہے اور ویڈیو بنا رہی ہے۔ لیکن پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا اور ویڈیو کے دوران ہی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ ویڈیو میں لڑکی شروعات میں سب کی توجہ حاصل کر رہی تھی، لیکن پاکستانی نے اپنا منفرد اور نرالا انداز دکھایا تو ویڈیو دیکھنے والا ہر شخص پاکستانی کو ہی دیکھتا رہا اور لڑکی کی طرف کسی کی نگاہ ہی نہیں گئی۔
یہ پاکستانی بھی انہیں پردیسیوں میں شامل ہے جوکہ پردیس میں محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے۔ لیکن محنت مزدوری کے ساتھ ساتھ اسے اپنے آپ کو بھی ذہنی طور پر فٹ رکھان ضروری ہے۔ اور تفریح انسان کو ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ تمام مشکلات اور پریشانیوں کو کچھ دیر کے لیے بھلا دے۔
ایسے ہی ایک اور پاکستانی کا سعودی عرب میں اپنی خوشی اور تفریح کرنے کا انداز ایسا تھا کہ سب کی توجہ حاصل کر گیا اور سوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا۔
دراصل سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے تقریبات سعودی عرب میں ہوئی تھیں جس میں ایک تقریب میں پاکستانی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جو کہ قومی دن پر نغمہ چلایا گیا اور شاید پاکستانی سے رہا نہ گیا اور پاکستانی انداز میں ہی جھونا شروع کر دیا۔ جسے وہاں موجود ہر ایک شخص کی جانب سے سراہا گیا۔