مہنگائی کی چکی میں پسنے والی عوام کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ کی 14 اور آخری تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزیراعظم آفس بھیجی جاتی ہے تاہم پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول مہنگا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔