کراچی کے علاقے نرسری کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ سے حملہ کیا۔ فائرنگ ک نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ مقتول کی نوبیاہتا بیوی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
کوثر اور وسیم عدالت سے گھر واپس جا رہے تھے جہاں ان کی 15 نومبر کو شادی ہوئی تھی۔ جمشید ٹاؤن کے ایس پی فاروق بجارانی کے مطابق یہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ قمر رضا جسکانی نے اس حوالے سے بتایا کہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں شاہراہ فیصل پر نرسری بس اسٹاپ کے قریب ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ وسیم اعجاز جاں بحق جب کہ اس کی نوبیاہتا بیوی کوثر، ساتھی سید منیر شاہ اور قدیر شاہ زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے وسیم اعجاز کا تعلق لاڑکانہ سے تھا جس نےچند عرصہ قبل اسی علاقے میں کوثر نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔
اس واقعے کے بعد پولیس کو شبہ ہے کہ جوڑے کی پسند کی شادی کرنے پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔