ٹیم آسٹریلیا نے پہلی بار ورلڈ ٹی20 کپ اپنے نام کرنے پر کھلاڑیوں کی جانب سے انوکھے انداز میں جشن منایا گیا۔ تاہم جشن منانے کے طریقے پر پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
شعیب اختر نے ٹوئٹر پر آسٹریلین کھلاڑیوں کی جیت کی بعد جشن منانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جشن منانے کا نامناسب طریقہ نہیں؟
ورلڈ ٹی20 کپ جیتنے کے بعد آسٹریلین کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں اپنے جوتوں میں مشروب ڈال کر پینا شروع کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اس طرح جشن منانے کو DOING A SHOEY کہا جاتا ہے۔ جیسے آسٹریلوی فارمولا ون ڈرائیور ڈینیئل ریکارڈو نے 2016 میں دنیا بھر میں مشہور کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی، جسے ہر دیکھنے والے نے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔