حنا دلپزیر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں جنہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلبلے ڈرامے میں مومو کا کردار نبھانے کی وجہ سے پہچان ملی اور اس کے بعد قدوسی صاحب کی بیوہ جیسے بہترین کامیڈی ڈراموں کے زریعے یہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی گئیں۔
ہماری ویب کے نمائندے نے حنا دلپزیر کا انٹرویو کیا اور ان سے خوب چٹ پٹے سوال جواب کئے مگر اس انٹریو میں حنا دلپزیر کا منفرد دِکھائی دینے والا دوپٹہ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
آخر اس دوپٹے میں ایسا کیا تھا یہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، حنا کے دوپٹے پر ایک خوبصورت شاعری لکھی ہوئی تھی جو کہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی تھی۔
اس دوپٹے پر لکھی ہوئی اقبال کی خوبصورت شاعری کے اشعار پیش ہیں۔
''ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں،
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔''
''تہی زندگی سے نہیں یہ فضائیں،
یہاں سیکڑوں کارواں اور بھی ہیں۔''
''قناعت نہ کر عالمِ رنگ و بُو پر،
چمن اور بھی ہیں آشیاں اور بھی ہیں۔''
''اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم،
مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں۔''
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا،''
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔''
''اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جا،
کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں۔''
گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں،''
یہاں اب مرے رازداں اور بھی ہیں۔''
ہماری ویب ڈاٹ کام کی جانب سے کئے گئے اس انٹرویو میں حنا نے شوبز میں شروعات سے لے کر اپنی نجی زندگی اور اپنے کردار کے حوالے سے ہماری ویب کے نمائندے کو بتایا انہوں نے مزید کیا کہا اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔