جب پتہ چلا کے میں میچ نہیں کھیل سکتا ہوں تو۔۔۔ میچ کے بعد رضوان پہلی بار اپنی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے

image

آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان کو سانس لینے میں مشکل پیش آنے پر انہیں آئی سی یو میں 35 گھنٹے رکھا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز رضوان کا اپنی طبعیت کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔

ویڈیو بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ میرے لیے یہ کہا جاتا تھا کہ یہ ٹی 20 میچ کھیل نہیں سکتا، یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا کہ میں یہ ثابت کرکے دکھاؤں کے میں ہر طرح کی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

اپنی طبعیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ میں یہ بات بتانا نہیں چاہتا تھا، مگر میری حالت بہت بری تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اسپتال گیا تب میری سانس روکی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ خواک اور سانس والی نالیاں دونوں بند ہوچکی ہیں۔

رضوان نے مزید بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹرز، مجھے جانے نہیں دے رہے تھے۔ جب میں نے ایک نرس سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اگر آپ 20 منٹ اور دیر سے آتے تو آپ کی دونوں سانس اور کھانے کی نالیاں پھٹ جاتی، لیکن اب آپ کو اسپتال میں ہی رہنا پڑے گا۔

جب ڈاکٹرز ٹیسٹ کیلئے آتے تھے، میرے دل میں یہی امید ہوتی تھی کہ یہ ٹیسٹ ہونے کے بعد میں میچ کیلئے ٹھیک ہو جاؤں گا۔

ڈاکٹر نے رضوان کو کہا کہ میں بھی یہ چاہتا ہوں کہ آپ سیمی فائنل پاکستان کیلئے کھیلے، لیکن جب ڈاکٹر نے بتایا کہ میری حالت ٹھیک نہیں ہے تو میں نے ڈاکٹر کو کہا کہ اگر میچ کے بعد مجھے کچھ بھی ہوا تو دکھ نہیں ہوگا، کیونکہ جو ہوگا پاکستان کیلئے کھیل کر ہوگا، جو کہ میرے لیے ایک اغراز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے سانس لینے میں مسئلہ آرہا تھا، مگر اب بہت بہتر ہے۔ کل سے اپنی ٹریننگ بھی شروع کردوں گا۔

یاد رہے کہ محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں 52 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم دبئی سے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی تھی، جبکہ وہاں پہنچ کر قومی ٹیم نے ٹریننگ سیشن بھی شروع کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US