خدا کا ذکر ہر شخص بخوشی کرتا ہے۔ چاہے وہ کوئی امیر ہو یا کوئی عام انسان۔ جب
نماز پڑھنے کا وقت نہ ہو تو لوگ تسبیح پڑھ لیتے ہیں۔ چاہے بس میں ہوں کام کر رہے ہوں تسبیح پڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔ یقیناً آپ بھی ایسا ہی کرتے ہوں گے۔
آج ہم آپ کو دکھاتے ہیں تسبیح کے کچھ منفرد ڈیزائن جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئیں گے۔
٭ ڈیجیٹل کاؤنٹر:
٭ سجل علی:
اداکارہ سجل علی کو مختلف جگہوں پر عبادت کرتے اور شوٹنگ کے دوران بھی تسبیح پڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے یہ ڈیجیٹل تسبیح پڑھتی رہتی ہیں۔ اس تسبیح کو پسند کرنے کی وجہ یہی ہے کہ آپ انگلی میں فکس کرلیں اور پڑھتے پڑھتے کہیں بھی چلے جائیں، سنبھالنے میں بھی تکلیف نہیں ہوگی۔
٭ سارہ خان:
اداکارہ سارہ خان جن کی پیدائش مدینہ میں ہوئی وہ بھی دورانِ شو ڈیجیٹل کاؤنٹر تسبیح پڑھتی رہتی ہیں۔
٭ عمران خان:
وزیرِ اعظم عمران بھی ہر وقت تسبیح پڑھتے دکھائی دیتے ہیں، چاہے وہ کوئی خچاب کر رہے ہوں یا فارغ اوقات میں گارڈن میں بیٹھے ہوں یا پھر پارلیمنٹ کے اجلاس میں، ان کی تسبیح ہر وقت ساتھ ہوتی ہے۔
٭ ہاتھی دانت کی تسبیح:
ہاتھوں دانت کی تسبیح دنیا کی سب سے قدیم اور سب سے نایاب تسبیحات میں سے ایک ہے۔ یہ ایک مہنگی تسبیح ہے۔ البتہ اج بھی کئی لوگ ایسی تسبیحات کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔
٭ سونے کی تسبیح:
سونے کی تسبیح بھی مارکیٹ میں بآسانی مل جاتی ہے۔ اب ظاہر ہے سونے کی تسبیح مہنگی ہوتی ہے۔ اس لئے اس کو کچھ مخصوص لوگ ہی استعمال کرتے ہیں۔ البتہ آپ کو بتاتے چلیں کہ شیخ حمدان جو دبئی کے مشہور شیخ ہیں وہ بھی سونے کی تسبیح استعمال کرتے ہیں۔
٭ اونٹ کے دانت کی تسبیح:
پہلے زمانے میں بھی اونٹ کے دانت کی تسبیح استعمال ہوتی تھی اور اب بھی ہوتی ہے۔ اس کو مصر کے لوگ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔
٭ موتیوں کی تسبیح:
ڈائمنڈ پرل یعنی ہیرے اور سچے موتیوں کی تسبیح عرب ممالک میں سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔ یہ تسبیح ایران اور عراق میں سب سے مناسب قیمت میں مل جاتی ہے۔
٭ خوشبو والی تسبیح :
سعودی عرب میں ایک خاص قسم کی خوشبو والی تسبیح ملتی ہے جس میں سے خوشبوئیں آتی رہتی ہیں۔ یہ تسبیح کم ہی لوگ خردیتے ہیں۔