ناف انسان کو پیدائش کے بعد ملنے والا پہلا زخم ہے، بچے اور ماں کے جسم کو آپس میں منسلک کرنے والی امبیلیکل کورڈ کو جب کاٹ دیا جاتا ہے تو پھر یہ ناف کی شکل اختیار کر جاتا ہے، ناف کا یہ سوراخ ایک حیران کن چیز ہے، اس میں نسوں کے گھچے کے گھچے موجود ہوتے ہیں جس کا جال پورے جسم میں پھیلا ہوا ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ناف ایک ایسی چیز ہے کہ انسان کے مرنے کے 3 گھنٹے بعد بھی ناف گرم رہتی ہے سائنس دان اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ ناف کے زریعے پیدا ہونے والے بچے کو خوراک ملتی ہے اور اس ہی کہ وجہ سے بچہ 9 ماہ میں مکمل شکل اختیار کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے جسم کی تمام رگیں بھی ناف سے جڑی ہوتی ہیں۔
ناف کی اپنی ایک خود کی زندگی ہوتی ہے اس لئے یہ مرنے کے بعد بھی کچھ گھنٹوں گرم رہتی ہے اسے پیچوٹی کہا جاتا ہے، پیچوٹی ناف کے اس سوراخ کے پیچھے موجود ہوتی ہے جہاں تقریبا 72،000 رگیں موجود ہوتی ہیں، یہاں آپ کو یہ بات جان کر حیرانی ہوگی کہ اگر ہمارے جسم میں موجود رگیں پھیلائی جائیں تو پوری زمین کے گرد دو بار گھمائی جا سکتی ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں ناف میں تیل ڈالنے سے کون کون سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے؟
ناف میں تیل ڈالنے سے آپ کو بےشمار حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ گھٹنوں کے درد سے لے کر جلد کے مسائل تک کئی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے بہترین ہے، بس ناف میں 2 سے 3 قطرے تیل ٹپکائیں اور تیل سے ناف کے اردگرد مالش کریں اور پھر دیکھیں اس کا کمال۔
• جوڑوں کا درد
جوڑوں اور گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لئے ارنڈی کے تیل کو نیم گرم کر کے ناف کے گرد لگائیں اور ناف میں اس کے 3 قطرے ٹپکائیں، رات سونے سے پہلے روزانہ یہ عمل دہرائیں۔
• کان میں درد اور قوتِ سماعت میں کمی
قوت سماعت کی کمی دور کرنے کے لئے سرسوں کے پچاس گرام تیل میں بیس گرام پسی ہوئی دار چینی ملائیں اب اس تیل لو جلا کے یہ تیل ناف میں لگائیں اس سے قوت سماعت میں بہتری آئے گی، کان کا درد دور کرنے کے لئے 50 گرام سرسوں کے تیل میں دو عدد تخم ہرمل پیس کر ملائیں اب ناف میں پندرہ دن تک یہ تیل لگائیں کان کا درد غائب ہو جائے گا سماعت میں بھی بہتری آئے گی۔
• نزلہ زکام اور قبض سے نجات
اگر روزانہ نہانے کے بعد زیتون کا تیل ناف میں ڈال لیا جائے تو اس سے نزلہ زکام نہیں ہوگا اور قبض بھی دور ہو جائے گا۔
• پیٹ کا پھولنا
اگر زیادہ بیٹھے رہنے کی وجہ سے پیٹ پھول رہا ہو تو 50 گرام سرسوں کے تیل میں 20 گرام کلونجی کا تیل ملا کے ہلکا گرم کرکے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ہو جائے گا۔