آج کل ٹماٹر کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کررہی ہے ایسے میں سمجھ نہیں آتا بغیر ٹماٹر کے سالن کیسے پکائیں؟ چلیں آج آپ کی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو ٹماٹر کی متبادل کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جس سے سالن کا ذائقہ بھی لذیذ ہوگا اور رنگ بھی اچھا آئے گا
سرخ شملہ مرچ
سرخ شملہ مرچ اگر سالن میں ڈالنے کے لئے ٹماٹر نہیں ہے تو اس کے بجائے سرخ شملہ مرچ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے چاہیں تو شملہ مرچ کے بیج نکال کر اس کو پیس لیں۔ شملہ مرچ کڑوی نہیں ہوتی اس سے سالن میں گاڑھا پن پیدا ہوگا اور رنگ بھی ٹماٹر جیسا آجائے گا۔
زیتون
زیتون سے ٹماٹر جیسا ذائقہ اگرچہ نہیں ملے گا لیکن یہ کھانے کو ذائقہ دار ضرور بنا دے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی سالن یا کسی بھی ڈش کو گاڑھا اور لذیذ بنادیتا ہے۔
دہی سالن میں ٹماٹر کی جگہ ڈالنے کے لئے بہترین متبادل ہے۔ اس سے سالن میں کھٹاس پیدا ہوجاتی ہے لیکن رنگ نہیں ملتا۔ سرخ شملہ مرچ کو پیس کر دہی میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور پھر سالن میں ڈالیں تو اس سے ٹماٹر کی کمی بہت حد تک پوری کی جاسکتی ہے
لیموں
لیموں بھی کھانے میں کھٹاس پیدا کرتا ہے لیکن بے رنگ ہونے کی وجہ سے سالن میں ٹماٹر جیسا سرخ رنگ نہیں آتا۔ رنگت کے لئے بریانی یا زردے میں ڈالنے والا رنگ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پنیر
پنیر کھانے میں کھٹاس نہیں پیدا کرتا لیکن سالن میں گاڑھا پن لے آتا ہے اور اس سے سالن کا ذائقہ بھی لذیذ ہوجاتا ہے۔ پنیر کو پگھلا کر دہی اور زردے کے رنگ یا پھر پسی ہوئی سرخ شملہ مرچ کے ساتھ ملا کر کھانے میں ڈالیں اور منفرد ذائقے کا لطف اٹھایں۔
دہی
دہی سالن میں ٹماٹر کی جگہ ڈالنے کے لئے بہترین متبادل ہے۔ اس سے سالن میں کھٹاس پیدا ہوجاتی ہے لیکن رنگ نہیں ملتا۔ سرخ شملہ مرچ کو پیس کر دہی میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور پھر سالن میں ڈالیں تو اس سے ٹماٹر کی کمی بہت حد تک پوری کی جاسکتی ہے۔