کہتے ہیں نہ دنیا میں ملتی جلتی شکل والے 7 انسان پائے جاتے ہیں شاید ایسا درست بھی ہے۔ اور اگر کسی مشہور شخصیت کا ہمشکل ہمارے سامنے آجائے تو اور زیادہ حیرانی ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ہمشکل موجود ہے جس کا چہرہ اور انداز بھی عمران خان کی طرح نظر آرہا ہے۔
اسٹائلش انداز سے بیٹھا ہوا یہ شخص پہلے بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے جسے ایک رکشے میں بیٹھا دیکھا گیا تھا اور کسی راہ گیر نے موقع پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کردی تھی۔
اور اب مذکورہ شخص جو ہو بہ ہو عمران خان سے مل رہا ہے ایک بار پھر منظر عام پر آگیا ہے۔ اس شخص کا نام شاہ حسین بتایا گیا ہے۔ اس کا تعلق سوات سے ہے لیکن کمانے کی غرض سے سیالکوٹ آیا ہے اور ڈرائی فروٹ بیچتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ حسین عمران خان کی طرح ڈریسنگ کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کالا کوٹ اور سفید شلوار قمیض پہنا ہوا ہے جو بالکل وزیراعظم عمران خان کی یاد دلا رہا ہے۔
شاہ حسین نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں جب بھی کہیں جاتا ہوں لوگ میرے ساتھ سیلفیاں بنوانے لگ جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ حسین عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے اور کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔