آنکھوں کا ٹیسٹ ۔۔ بتائیے اس تصویر میں کُل کتنے چہرے موجود ہیں؟ درست جواب صرف 20 سیکنڈز میں دیجیے

image

اکثر ایسی تصاویر انٹرنیٹ پر زیر گردش رہتی ہیں جن میں کچھ نہ کچھ پوشیدہ ہوتا ہے۔ تصویر کو غور سے دیکھ کر آپ نے جواب دینا ہوتا ہے کہ آیا اس میں ایسی کیا شے چھپی ہوئی ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی نظر نہیں آرہی۔

جو لوگ تیز نظر کے مالک ہیں اور جلدی سے چیزوں کو پرکھ لیتے ہیں شاید ان کے لیے یہ پہیلی آسان ہو لیکن وقت تو انہیں پھر بھی لگ سکتا ہے۔

صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ہماری ویب آپ کے لیے ایک تصویری پہیلی لے کر حاضر ہوئی ہے جس میں آپ نے چھپے ہوئے چہروں کو تلاش کر کے ان کی کُل تعداد بتانی ہے اور وہ بھی صرف 20 سکینڈز کے اندر اندر۔

نیچے دی گئی تصویر میں آپ کو ایک درخت نظر آرہا ہے جس پر خشک سالی کی وجہ سے پتے جھڑ چکے ہیں لیکن مصور نے اس ایک تصویر میں مختلف چہرے پوشیدہ کر رکھے ہیں اور وہ آپ نے تلاش کرنے ہیں۔

تصویر کو غور سے دیکھیں اور جواب دیں کہ اس درخت پر کتنے کل کتنے چہرے موجود ہیں۔

دراصل اگر آپ مذکورہ تصویر کو غور سے دیکھیں تو اس میں 10 چہرے نظر آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US