راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتادیا کہ شاہد آفریدی ان سے کیوں بہتر ہے۔
شعیب اختر نے اپنی ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاہد آفریدی مجھ سے زیادہ مشہور ہیں۔
جس کے بعد ہنستے ہوئے شعیب نے کہا کہ میرا آفریدی سے ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ دور تک شاٹ مار سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میرا ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آفریدی کے بال مجھ سے زیادہ ہیں، جبکہ میرے کم ہیں۔ شعیب اختر کی اس بات پر وہاں موجود آفریدی، شعیب ملک اور کرس گیل بھی ہنس پڑے۔
بعدازاں شعیب کی پوسٹ کو آفریدی نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت شکریہ شعیب، آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ سن کر اچھا لگا، اور آپ کو فٹ دیکھ کر بھی اچھا لگا۔
دوسری جانب شعیب اختر، شاہد آفریدی، شعیب ملک، کرس گیل اور دیگر اسٹار کرکٹر دبئی میں ایک شوٹ کیلئے موجود ہیں۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ شعیب اختر کے ساتھ دیگر اسٹار کھلاڑی کھانے کی ٹیبل پر موجود ہے۔
جبکہ شعیب اختر ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ آج پرانے دوستوں کے ساتھ خوب کھائیں گے اور جوس پئیں گے۔
تاہم شاہد آفریدی نے فوراً شعیب اختر کی جرسی کو پکڑ کر کہا کہ شکر ہے اس بندے کی شرٹ بدل گئی ہے، جلد ہی اس کا رنگ بھی تبدیل ہو جائے گا۔