چین دنیا کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے اور ایشیاء کی سوپر پاور بھی کہا جاتا ہے۔ چین میں رہنے والے لوگ اپنی ذہانت سے کیا کچھ نہیں کر لیتے اور انہوں نے آج کے دور میں ایسی ایسی چیزیں دریافت کرلی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔
چین کا ہر شہری اپنی حاضر دماغی اور پھرتیلیوں سے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بہت محنتی بھی ہوتے ہیں۔
اب چین سے ایک ایسی لڑکی سامنے آئی ہے جس کی محنت اور لگن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
لڑکی نے اپنی پڑھائی جاری رکھنے کے لیے ایسا اقدام لیا جسے دیکھ کر سب اسے داد دینے پر مجبور ہوگئے۔
چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو میں ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چینی طالبہ ممکنہ طور پرجامعہ کے نوٹس کھولے بیٹھی ہے اور ایک لائٹ اس نے اپنے بالوں میں فکس کی ہوئی ہے تاکہ پڑھنے میں آسانی رہے۔
ویب سائٹ کے مطابق طالبہ کی یہ ویڈیو اس کی سہیلیوں نے بنائی تھی جو رات گئے پڑھائی کررہے تھے اور اس دوران لائٹ بند ہوگئی۔
اس طالبہ نے اپنے ایک دوست سے فلورسینٹ لائٹ مانگی اور اسے بالوں میں پھنسا کر آن کیا تاکہ اپنی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھ سکے۔
رپورٹ کے مطابق یہ چین طالبہ سالانہ یونیفائیڈ گریجویٹ انٹرنس امتحانات کی تیاری کررہی تھی، یہ چین میں ماسٹر پروگرام میں داخلے کا امتحان ہوتا ہے۔
یہ ویڈیو ویبو پر وائرل ہوکر بحث کا موضوع بن گئی جبکہ اسے 14 نومبر تک 29 کروڑ بار دیکھا جاچکا تھا۔