راچی کے علاقے لیاری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ماما ہوٹل کے قریب گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
اس واقعے کے حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ ماما ہوٹل سے نزدیک ایک گھر میں ہونے والے دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں متاثرین کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے اور دھماکے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔