ابھی صدر کو آپریٹیو مارکیٹ کا دکھ کم نہیں ہوا تھا کہ ابھی صدر کی زینب مارکیٹ کے قریب وکٹوریہ مارکیٹ کی پانچویں منزل پر شدید آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بھجانے کیلئے مرکزی فائر بریگیڈ کے علاوہ منظور کالونی،صدر اور دیگر علاقوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
دوکانداروں کا اس افسوسناک واقعے پر کہنا ہے کہ کہ انہوں نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ بھجانے کی بہت کوشش کی مگر وہ اکیلے یہ کام نہیں کر سکتے لیکن اپنی روزی یوں جلتے ہوئے بھی تو نہیں دیکھ سکتے اس لیے پھر سے اگ بھجانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کافی دوکانداروں کی حالت غیر ہو گئی تاہم اب تک جانی و مالی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اسی واقعے کے باعث کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ کا اعلان کر دیا ہے اور صدر جانے والےعبداللہ ہارون روڈ کو فوارہ چوک سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے انہوں نے 1915 ہیلپ لائن جاری کر دی ہے۔
واضح رہے کہ وکٹوریا سینٹر کے قریب کوآپریٹو مارکیٹ میں تین دن قبل خوفناک آتشزدگی سے 500 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔