خواتین کی خریداری کے دوران اچانک موٹر سائیکل سوار دوکان میں گھس آیا اور پھر کیا ہوا؟ سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل

image

ہر روز ہی دنیا میں بے شمار ایسے واقعات ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہمیں اپنی ہنسی پر قابو نہیں رہتا بلکل اسی طرح کا ایک واقعہ آج ایک کپڑے کی دوکان میں پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار اپنی تیز رفتاری کے باعث ایک دم دوکان میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ واقعہ بھارت ایک شہر کا ہے ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی موٹر سائیکل دوکان میں داخل ہوئی تو کاؤنٹر کے ساتھ زور سے ٹکرائی اور موٹر سائیکل سوار کاؤنٹر کی دوسری جانب جا گرا اس اچانک ہونے والے واقعے کی وجہ سے دوکان میں آئیں شاپنگ کیلئے خواتین میں خوف پیدا ہو گیا اور وہ اٹھ کھڑی ہوئیں۔

یہ ایک سی سی ٹی وی ویڈیو ہے جسے بھارتی صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپلوڈ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اس ویڈیو میں جو تاریخ نظر آ رہی ہے اس کے مطابق یہ ویڈیو اسی ماہ کی ہے ارو اس سے ظاہر ہے کہ یہ حادثہ بھی اسی ماہ کا ہے تاہم موٹر سائیکل سوار اب کس حالت میں ہے یا پھر دوکان دار کا کتنا نقصان ہوا اس بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی تھی جس میں دو تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ایک محلے سے گزر رہے ہیں اور ایک گلی سے دوسری گلی کی جانب موڑنا چاہ رہے ہیں لیکن تیز رفتاری کے باعث موڑ نہیں پائے اور موڑ پر موجود گھر میں جا گھسے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts