ہوائی جہاز میں موبائل ایروپلین موڈ پر رکھنا کیوں ضروری ہے؟ جانیئے جہاز سے متعلق ایسی معلومات جو آپ کو حیران کر دے گی

image

جہاز میں سفر کرنا تو سب ہی کا خواب ہوتا ہے لیکن جہاز میں سفر کرنے سے پہلے اس سے متعلق کچھ معلومات جان لی جائیں تو سفر آسان ہو جاتا ہے۔

ہم اکثر آپ کو جہاز کے بارے میں ڈھیر ساری معلومات فراہم کرتے رہتے ہیں جو آپ کے لئے کارآمد ثابت ہوتی ہیں، آج ایک مرتبہ پھر ہم آپ کے لئے ایک ایسی ہی اہم معلومات لے کر آئے ہیں جو جان کر آپ بھی بنا کوئی غلطی کئے جہاز کا سفر کر سکیں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جہاز میں جانے کے بعد اگر آپ اپنا موبائل فون ائیرو پلین موڈ پر نہ لگائیں تو کیا ہوگا؟ اگر نہیں جانتے تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے آخر موبائل کا ائیرو پلین سوئچ آن کرنا کیوں ضروری ہے۔

ہوائی جہاز میں موبائل ائیرو پلین موڈ پر رکھنا کیوں ضروری ہے؟

دراصل ہوائی جہاز میں موجود پائلٹ کو ریڈار سسٹم سے کئی سگنل موجود ہوتے ہیں اور ساتھ ہی وہ کنٹرول روم سے بھی بات چیت کرتے ہیں تاکہ جہاز کے روٹس وغیرہ اور ٹریفک کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکیں۔

ایسے میں اگر جہاز میں موبائل فون کو ائیر پلین موڈ پر لگانا ضروری ہوتا ہے تاکہ پائلٹ کو ملنے والے سگنلز کا موبائل فون کے سگنل سے کوئی ٹکراؤ نہ ہو اور انہیں بات چیت میں یا پھر جہاز چلانے کے دوران کاک پٹ میں موجود بٹن اور دیگر آلات سے سگنل موصول کرنے میں رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہی نہیں بلکہ بار بار ائیر ہوسٹس موبائل فون کو ائیر پلین موڈ پر کرنے کے لئے کہتی رہتی ہیں اور ان کے پاس ایسے آلات موجود ہوتے ہیں جس سے انہیں یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ کون سے مسافر نے اب تک موبائل ائیر پلین موڈ پر نہیں لگایا۔

تو جناب یہ تھیں وہ وجوہات جن کی بِنا پر جہاز میں موبائل ائیر پلین موڈ پر لگانا ضروری ہوتا ہے، تو اب آپ جب کبھی بھی جہاز میں سفر کریں تو موبائل ائیر پلین موڈ پر لگانا نہ بھولیئے گا اور اگر ہماری یہ معلومات آپ کو پسند آئی ہو تو ابھی ہماری ویب ڈاٹ کام کے فیس بُک پیج پر جائیں لائیک کمنٹ اور شئیر کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US