اپنی ہی شادی میں امی کی پرانی ساڑھی پہن لی۔۔ 4 ایسی دلہنیں جنھوں نے شادی کے دن اپنی والدہ کا لباس اور زیور پہنا

image

اکثر چھوٹی بچیاں جب اپنی امی کی شادی تصاویر دیکھتی ہیں تو کہتی ہیں امی میں بھی بڑی ہو کر یہ والا جوڑا پہنوں گی تب ان کی مائیں مسکرا کر کہتی ہیں کہ ہاں جب تمھاری شادی ہو تو یہ تم پہن لینا۔ لیکن کچھ بچیاں بڑے ہونے کے بعد ایسا واقعی کردکھاتی ہیں۔

عائشہ بیگ

عائشہ بیگ اور شاہویر جعفری کی شادی میں عائشہ نے بھی اپنی والدہ کے خوبصورت جڑاؤ زیور پہنے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی۔

صرف عائشہ ہی نہیں بلکہ بہت سی لڑکیاں اپنی شادی کے دن والدہ کا خوبصورت جوڑا یا زیور پہنتی ہیں۔ جس کی ایک وجہ ان چیزوں کا خالص اور منفرد ہونا ہے۔ اور دوسری وجہ ان چیزوں سے جڑے جذبات اور اپنی والدہ کا احترام ہے۔

رانی ہار

اس تصویر میں دلہن نے جو رانی ہار پہنا ہے یہ ان کی ماں نے بھی شادی میں پہنا تھا لیکن یہ ہار ان کی والدہ کا نہیں بلکہ خاندانی ہے جو ہر ماں اپنی بیٹی کو دیتی ہے۔

ثانیہ مرزا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے تو سب ہی واقف ہیں۔ انھوں نے بھی شعیب ملک سے شادی کرتے ہوئے اپنی والدہ کی سرخ ساڑھی ہی زیب تن کی۔ یہ خوبصورت ساڑٰ ثانیہ کی والدہ نسیمہ کی ہے جس پر سونے کے تاروں کا کام ہے۔

دادی کا ہار

اس دلہن نے اپنی شادی پر اپنی دادی کا خوبصورت ہار پہنا ہے۔ گلے میں گلو بند اور سلک کی ساڑی کے ساتھ لمبا موتیوں کا ہار چار چاند لگا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US