اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا۔۔ جانیے اگلے انتخابات میں ووٹ کا حق کس طرح استعمال کیا جائے گا؟

image

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرک ووٹنگ مشین اور اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جیسے اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔ جس کے بعد پاکستان میں اگلا الیکشن ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق بھی مل گیا ہے۔ تارکین وطن اگلے الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات میں ووٹنگ مشین کے استعمال پر اپنے تحفظات کا اظہار کررکھا تھا۔ تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے بل کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US