دودھ ڈالتے ہی چائے پھٹ جاتی ہے تو۔۔ جانیں گڑ کی چائے بناتے ہوئے شیف کون سی ٹپ استعمال کرتے ہیں جس سے چائے خراب نہیں ہوتی

image

سردی کا موسم ہو تو کس کا دل نہیں چاہے گا گرما گرم چائے پینے کو اور وہ بھی اگر گڑ کی مزیدار چائے ہو تو سردی کا لطف ہی دوبالا ہوجاتا ہے۔ لیکن آج کل جب گڑ کی چائے بنائی جاتی ہے تو دودھ ڈالتے ہی پھٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے ساری چاہئے ضائع ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے گڑ کی چائے مزیدار بھی بنے گی اور پھٹے گی بھی نہیں۔

چائے بنانے کے اجزاء

اس چائے کے لئے آپ کو آدھا چمچ پسی ہوئی چھوٹی الائچی، ڈیڑھ کپ پانی، دو کپ دودھ، ایک چٹکی نمک، دو چمچ چائے کی پتی، ایک چھوٹا ٹکڑا ادرک اور حسب ذائقہ گڑ چاہئیے۔

ٹپ

گڑ لیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ تازہ اور صاف ستھرا ہو۔ دودھ تب ہی پھٹتا ہے جو اس میں کئی مہینوں پرانا یا گندا گڑ ملایا جائے۔

چائے بنانے کا طریقہ

اب چائے بنانے کے لئے دیگچی میں گڑ اور دودھ کے علاوہ تمام چیزیں ڈال کر ابال آنے تک پکائیں۔ جب چائے کا پانی ابل جائے تو اس میں گڑ کے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ ایک جان ہوجائے۔ اس کے بعد چولہا بند کردیں۔ تقریباً بیس سے تیس سیکنڈ بعد جب چائے میں بلبلے بننا بند ہوجائیں تو پہلے سے ابلا ہوا دودھ چاہے میں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور کپ میں نکال لیں اور گڑ کی مزیدار چائے کا لطف اٹھائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US