صبح آفس جا رہا تھا، گاڑی نے ٹکر ماری تو لختِ جگر جاں بحق ہوگیا ۔۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا یہ نوجوان کون ہے؟ جانیئے حقیقت

image
ٹریفک حادثات کراچی میں دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے روزانہ ماؤں کی گودیں اُجڑ رہی ہیں۔ آج صبح کراچی میں جوان سالہ لڑکا ٹریفک حادثے میں انتقال کرگیا۔ اس لڑکے کا نام حسین رضوی تھا اور عمر 19 برس تھی۔ حسین آج صبح گھر سے آفس جانے کے لئے بائیک پر نکلے تو پیچھے سے گاڑی نے ٹکر ماردی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے حسین اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ یہ بی کام پارٹ ون کا طالبِ علم تھا اور ساتھ ہی معروف این جی او جے ڈی سی کا سرگرم کارکن بھی تھا۔ حسین کے بارے میں ظفر عباس کہتے ہیں یہ وہ بچہ ہے جو ہمیشہ دلجوئی سے کام کرتا تھا اور کسی بھی کام سے دل نہ چراتا تھا۔ حسین معروف نوحہ خواں فرحان علی وارثی کے قریبی رشتے دار تھا۔ جس کے انتقال پر ایک کثیر طبقہ غم زدہ ہے۔ سوشل میڈیا پر ہر جگہ حسین کی مغفرت کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US